”ہم اندرون اور بیرون ملک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں “ آرمی چیف نے واضح اعلان کردیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے ،ہم اندرون اور بیرون ملک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ترین وی ٹی فار ٹینک کی جنگی کار کردگی دیکھ کر اس پر اظہار اطمینان کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی فار ٹینک کی پروٹیکشن اور فائرنگ کی صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ملک کے دفاع کی طرف ہے ،پاکستان کی سلامتی ،خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھر پور جواب دیں گے ۔