صدر مملکت نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والے پانچ بلوں کی منظوری دیدی

صدر مملکت نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والے پانچ بلوں کی منظوری ...
صدر مملکت نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہونے والے پانچ بلوں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل, اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل، پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020 اورخصوصی افراد کے حقوق بل 2020کی منظوری دے دی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9ہوجائیگی۔ صدر مملکت  عارف علوی نے اسلام آباد وقف پراپرٹیزبل2020کی بھی منظوری دی ہے، بل کے تحت اسلام آبادکے علاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020 کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت طب کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے اور میڈیکل کی تعلیم میں یکساں معیار کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ ادارہ میڈیسن اور دندان سازی کے شعبے میں ٹریننگ اور تعلیمی قابلیت کے معیار کو بہتر بنائے گا۔صدر مملکت نے پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل 2020ء کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت خصوصی جوڈیشل ٹربیونل قائم کیا جائے گا،خصوصی جوڈیشل ٹربیونل طب اور صحت کے شعبے سے متعلق تنازعات جلد نمٹائے گا۔ان بلز کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں خصوصی افراد کے حقوق بل 2020ء کی بھی منظوری دے دی۔ بل کے تحت اسلامی احکامات اور آئین کی دفعات کے مطابق معاشرے میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

قومی -