مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ، کیا گفتگو ہوئی ؟تفصیلات آ گئیں

مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ، ...
مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ، کیا گفتگو ہوئی ؟تفصیلات آ گئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی  بلاول  بھٹو زرداری سے ملاقات ،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور  بلاول بھٹو زرادری کے درمیان بلاول ہاؤس کراچی میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر اور جے یو آئی رہنما راشد خالد محمود سومرو بھی موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی  حکومت کے خلاف تحریک کے معاملے پر بھی گفتگو  ہوئی ۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اداروں کا پہلے بھی احترام کرتے تھے اور اب بھی احترام کرتے ہیں، ہمیں اداروں سے شکایات ہیں جن کا ازالہ چاہتے ہیں تاہم منفی تاثر مت دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  انڈیا ہماری حکومت مخالف تحریک سے خوش نہیں بلکہ پریشان ہے کیوںکہ ہم مودی کے پارٹنر اور کشمیر کے سوداگر کی حکومت گراکر یہ سودا کینسل کرانا چاہتے ہیں، اگر جنوری تک حکومت کو ہٹایا نہ گیا تو اسلام آباد میں 50 لاکھ لوگ اکٹھے کر کے عوامی طاقت سے ملک و عوام دشمن حکومت کو بوریا بستر گول کرنے پر مجبور کر دینگے۔انہوں نے کہا کہ مذموم عزائم کے تحت ملک میں فرقہ ورانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے یہ استعماری قوتوں کا فارمولا لڑاؤ  اور حکومت کرو پر عمل پیرا ہیں جسے ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -