سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ کوہسار پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے، ملزمان شیشہ و حقہ پیتے ہوئے اسلحہ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او تھانہ کوہسار اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لای ہے اور تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ہے،ملزمان شیشہ و حقہ پیتے ہوئے اسلحہ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف ہراس پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دیا ہوا ہے ۔