چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے 23سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈ سے نواز دیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا نے خواتین سمیت 23سائنسدانوں اور انجینئرز کو بہترین کام کرنے پر سول ایوارڈ سے نواز دیا ۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں سرمایہ کاری تقریب منعقد ہوئی جہاں جنرل ندیم رضا نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سٹریٹجک تنظیموں کے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈز سے نوازا۔
اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سائنس دانوں اور انجینئروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپ ہمارے گمنام ہیرو ہیں ، ہم آپ کا شکر گزار ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔