سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ ،تحریک انصاف کراچی نے عدلیہ سے بڑی اپیل کر دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زما ن نے کہا ہے کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن سانحہ بلدیہ کیس میں جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کسی کے کہنے پر دہشت گردی کی، اصل مجرم وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس کا حکم دیا،ہماری عدلیہ سے درخواست ہے کہ سزا یافتہ قاتلوں کے پیچھے اصل کرداروں کو منظر عام پر لاتے ہوئےانہیں بھی سخت سزائیں دی جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو 8سال بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت سے انصاف ملا، 260 غریب مزدوروں کو زندہ جلانے کا واقعہ درندگی اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے، اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی سزاوں پر جلد ازجلد عمل در آمد کروایا جانا چاہئے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہاکہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جنہیں سزائیں ہوئی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کسی کے کہنےپریہ کام سرانجام دیا،اصل تو وہ لوگ ہیں جنہوں نےاس کام کوکرنےکاحکم دیا،ہماری عدلیہ سےیہ درخواست ہےکہ سزا یافتہ قاتلوں کےپیچھےاصل کرداروں کو منظر عام پر لایا جائےاورانہیں بھی سخت سزائیں دی جائیں،اب کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، پی ٹی آئی کو کراچی کا مینڈیٹ ملنے سے شہر میں آج امن قائم ہوگیا ہے جس کا کریڈٹ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔