پاکستان کے علاوہ انگلینڈ نے گزشتہ دو سال میں کتنے ملکوں کے دورے منسوخ کیے؟ آپ بھی جانیں
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلشن کرکٹ بورڈ دو سال کے دوران پاکستان کے علاوہ تین ملکوں کے دورے مختلف حیلے بہانوں کی وجہ سے منسوخ کرچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دو سال کے دوران سری لنکا، جنوبی افريقہ اور بنگلہ ديش کے دورے منسوخ کیے۔جنوبی افریقہ کا دورہ کورونا کی وجہ سے منسوخ کیا گیا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے کورونا وبا کے عروج پر انگلینڈ کا دورہ کیا جس پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دونوں ملکوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
دوسری جانب انگلینڈ میں بم دھماکوں اور شہریوں پر حملوں کےباوجود کرکٹ کےمیدان آباد رہے۔برطانیہ کے اس دوہرے معیار پر ان کے اپنے صحافی اور سابق کرکٹرز بھی اپنے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔سال 2017 جون میں لندن برج پردہشتگردی کے واقعے میں 11 ہلاک جبکہ 48 افراد زخمی ہوئے تھے، حملہ آوروں نے وہاں موجود لوگوں پر چاقوؤں سے حملے کیے تاہم اسکے باوجود اگلےروز پاکستان نے بھارت کےساتھ ميچ کھيلا۔ چیمیئنز ٹرافی کے اہم ایونٹ کے دوران تمام ٹیمیں انگلیںڈ میں موجود رہیں۔ایسے ہی 2005 میں لندن دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، ان خودکش بم حملوں میں 50 سے زائد افراد مارے گئے تھے مگر آسٹريلوی ٹيم انگلينڈ کا دورہ ملتوی کرکے نہیں گئی انہوں نے پوری ایشیز سیریز کھیلی۔