حکومت کے لیے ایک اور مشکل، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

حکومت کے لیے ایک اور مشکل، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
حکومت کے لیے ایک اور مشکل، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔ دواؤں کی قیمتوں میں 3 برسوں میں 13 بار جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 100 سے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کے خلاف 24 ستمبر کو عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔عوا م سے اپیل کہ وہ جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیں۔ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں، حکومت نے عوام کے سروں پر50 ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا۔

مزید :

قومی -