سابق ڈی آئی جی کیخلاف کیس، مزید گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق ڈی آئی جی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر تے ہوئے مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیاایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کیس پر سماعت کی سماعت کے دوران ملزم جنید ارشد ویڈیو ٹرائل کے ذریعے جیل سے سماعت میں شامل ہوئے،سابق ڈی ائی جی جنید ارشد کیخلاف بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد ہے،ایف ائی اے نے سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزم کا موقف ہے کہ اس کی سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے بے بنیاد الزامات عائد کئے عائشہ سبحانی نے مجھے پھنسانے کیلئے خود تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکی تھی سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے میرا کیریئر تباہ کر دیا، سابقہ بیوی نے اثر و رسوخ استعمال کرکے مجھے کیس میں پھنسایاہے۔