اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائردرخواست پرمیاں نواز شریف سمیت دیگر کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی،اس کیس میں میاں نواز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمدکرنے کی رپورٹ عدالت میں داخل کرائی جا چکی ہے،یہ درخواست گزاریوسف عباس وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ میاں نواز شریف کی نیب نے تمام جائیدادوں کو منجمد کردیا  نیب نے ان جائیدادوں کو منجمد کیا جو خاندان میں تقسیم ہوچکی عدالت سے استدعاہے کہ نیب کے وراثتی جائیدادوں کو منجمدکرنے کے اقدام کو کالعدم قراردیاجائے۔

مزید :

علاقائی -