ہنجروال، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے 46سالہ سجاد حسین اور 14سالہ عتیق کو زخمی کر دیاسجاد کی بائیں ٹانگ میں جبکہ عتیق کے پاو ں میں گولی لگی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔