صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 24گھنٹوں کے دوران 68موٹر سائیکلیں، 2کاریں، 5رکشے چوری، ڈاکوؤں نے شہری سے 50لاکھ روپے چھین لئے

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 24گھنٹوں کے دوران 68موٹر سائیکلیں، 2کاریں، ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر).24 گھنٹے کے دوران شہر سے 68 سائیکل 2 کاریں اور 5 رکشے چوری،جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق.ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو نجی بینک سے پرائیوٹ ادارے کے پیسے لیکر نکلنے والے کی ذیشان مرتضی نامی شہری سے 50 لاکھ روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم چور پروفیسر ڈاکٹر علی کے گھر میں گھس کر الماری کے تالے توڑ کر پندرہ لاکھ 23 ہزار مالیت کی قیمتی زیورات لیپ ٹاپ گھڑیاں اور موبائل،لوئر مال کے علاقے میں مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر اویس کی دکان میں گھس کر پچاس ہزار روپے  اور موبائل، اچھرہ کے علاقے میں زاہد کی دکان سے ڈاکو دو لاکھ.نقدی  اور موبائل، کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو ذیشان کی دکان سے ایک لاکھ 21 ہزار روپے اور موبائل،  اچھرہ کے علاقے سے مسلح ڈاکو  دوکان پر آنے والے محمد نعمان سے سات لاکھ 25 ہزار روپیہ اور دکاندار سے 75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ڈاکو بلال کی دکان میں گھس کر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل،سندر کے علاقے میں مسلح ڈاکو عامر خان کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی اور ساس سے کل مالیت گیارہ لاکھ کے پانچ تولے کے طلائی زیورات موبائل،نقدی،جوہر ٹاؤ ن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شمع سلیم نامی خاتون سے گن پوائنٹ پر 16 ہزار روپے اور موبائل،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے اللہ رکھا سے 1 لاکھ 23 ہزار روپے اور موبائل،سبزہ زار کے علاقے میں شاہد لطیف سے 35 ہزار روپے اور موبائل، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو حضرحیات سے گن پوائنٹ پر 75 ہزار روپے اور موبائل،نواں کوٹ کے علاقے میں صداقت علی سے 80 ہزار نقدی اور موبائل،مستی گیٹ کے علاقے میں شبیر علی سے 90 ہزار روپے اور موبائل، شاد باغ کے علاقے سے عمر سے ہزاروں روپے اور موبائل، مصری شاہ کے علاقے میں عمران نامی شہری سے 46 ہزار روپے اور موبائل، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر ڈاکو شہزاد احمد سے 46 ہزار روپے نقدی اور موبائل، گجر پورہ کے علاقے سے میں ڈاکو شبیر سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار روپے اور موبائل،مناواں کے علاقے میں اعتبار خان سے 35 ہزار روپے اور موبائل، ہربنس پورہ کے علاقے میں اسلم سے گن پوائنٹ پر اٹھائیس ہزار روپے نقدی اور موبائل،  شاہدرہ   موٹر سائیکل سوار ڈاکو علم عباس سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار نقدی موٹرسائیکل اور موبائل،باغبانپورہ کے علاقے سے فیصل سبزہ زار کے علاقے سے افضل کی کاریں،ستوکتلا کے علاقے سے ثناء اللہ اور انعام علی نواب ٹاؤن سے عمر اور وسیم رائیونڈ سٹی سے عرفان مصطفی ٹاؤن سے شاہد ہنجروال سے بلال،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے منیر.،ٹاؤن شپ کے شازیب جوہر ٹاؤن سے زاہد،محبوب.زین اور عمران،گرین ٹاؤن سے ہارون اسم اور ملوک.سبزہ زار سے ظہور احمد چوہنگ سے طارق گلشن راوی سے شہزاد،ساندہ سے خلیل وحدت کالونی سے  حیدر، اسلام پورہ سے جنید احمد اور شہباز مسیح اور فیض رسول، نیو انارکلی سے ممتاز `لوئر مال سے عارف ٹبی سٹی سے سجاد، شاہدرہ سے عامر حفیظ اور حافظ فضل قیوم اور رفاقت علی، راوی روڈ سے فرید بابر داتا دربار سے طارق اور جاوید اقبال مصری شاہ سلیمان لوہاری گیٹ سے منیر شادباغ سے اصغر، لیاقت آباد سے اسد علی گارڈن ٹاؤن سے عمر کاہنہ سے مبارک اور عرفان شہزاد، لیاقت آباد سے خالد محمود اور گلزار اچھرہ سے نعیم اقبال اور شہباز، نشتر کالونی سے مظفر حسین اور عبدالحمید، کاہنہ سے طاہر اقبال.سول لائن سے آصف بٹ، شالیمار سے ناصر حسین اور ساجد علی گجر پورہ سے شوکت حسین مغلپورہ سے گوہر ریاض گجر پور سے شہزاد سلیم.ڈیفنس اے سے عمیر ڈیفنس سی سے سلمان فیکٹری ایریا سے شہزاد اور خادم،جنوبی چھاؤنی سے گل زمان شمالی چھاؤنی سے محمد علی.مصطفی آباد سے اکرم راجہ آباد سے فیضان باغبانپورہ سے شہباز.طیب اور اسلم.مناواں سے ارشد علی.باغبانپورہ سے فاروق ہربنس پورہ سے محمد علی کی موٹر سائیکل.سمن آباد سے عطیہ پروین کے شوہر لاری اڈا سے شفاقت علی داتا دربار سے انور.نشتر کالونی سے شہباز اور شادمان سے آصف کے رکشے چوری ہو گئے۔ 

مزید :

علاقائی -