میشا شفیع کی درخواست پر طلبی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی 

      میشا شفیع کی درخواست پر طلبی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر طلبی سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتو ی کرتے ہوئے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ایف ائی اے سے گلوکارہ میشاء شفیع کے کیس سے متعلق تفتیشی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پرطلب کی ہے،عدالت نے میشا شفیع کی اپیل  پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دے رکھا ہے،درخواست گزار گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں، گلوکارعلی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،کورونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے،کورونا کی وجہ سے ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے،ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہوں، سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے،عدالت سے استدعاہے کہ ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے کے حکم کو کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -