شریف خاندان کیلئے جعلی بینک  اکاؤنٹس کے الزام میں گرفتار عاصم سوری کی درخواست ضمانت پرمقدمہ کاریکارڈ طلب 

شریف خاندان کیلئے جعلی بینک  اکاؤنٹس کے الزام میں گرفتار عاصم سوری کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ کے جج سردارطاہر صابر نے میاں شہباز شریف خاندان کے لئے جعلی بینک اکاؤنٹس کے الزام میں گرفتار ملزم عاصم سوری کی جانب سے ضمانت کی درخواست پرمقدمہ کاریکارڈ 25ستمبر کوایف آئی اے سے طلب کرلیا ملزم کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ وہ بے قصور ہے،ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس اس کے خلاف مقدمہ درج کیاہے،عدالت نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ عاصم سوری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواچکی  ۔

مزید :

علاقائی -