بداخلاقی کیس، مجرم کو 25 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم 

  بداخلاقی کیس، مجرم کو 25 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ساتویں کلاس کی 14سالہ طالبہ بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد ندیم کو 25سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیا ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے مجرم کومذکورہ بالاسزاسنائی ہے،اس کیس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سیدہ فوزیہ اشفاق نے دلائل دیئے،عدالت میں ملزم کے خلاف 13گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے  ملزم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں زیادتی اور چوری کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے طالبہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا،ملزم کے خلاف میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ فائل کا حصہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزاسنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -