رائیونڈ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت

رائیونڈ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت

  

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لاش مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گئی، خاتون کی حالت زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے خراب ہوئی تھی، خاتون کی شناخت عنبرین فاطمہ کے نام سے ہوئی  خاتون کی موت کے بعد اس کا شوہر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکاری تھا، تاہم معاملہ مشکوک ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے خاتون کے ورثاء کی درخواست کا انتظار ہے، جن کا تعلق سرگودھا سے ہے جبکہ خاتون کا خاوند رکشہ ڈرائیور ہے۔

مزید :

علاقائی -