ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی واک

ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی واک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریوں میں صفائی سے متعلق کردار ادا کرنے کا شعور اُجاگر کرنے کے لیے سوشل موبلائزرز عوامی آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں میں صفائی پیغامات کے ساتھ ساتھ آگاہی مواد بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

 ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کمیونٹی موبلائزیشن ونگ عوامی آگاہی کے لیے شہر بھر میں متحرک ہے۔

 اس مقصد کے لیے لاہور اسٹیشن، بوہڑ چوک، میکلوڈ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں عوامی آگاہی کیمپ کا  انعقاد کیا گیاشہر بھر میں 37 سے زائدسوشل موبلائزرز کچرے کے سڑکوں پر پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنیادی آگاہی کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔لوگوں کی کثیر تعداد کو صفائی کے متعلق آگاہی پیغام براہ راست دیا جا گیا ہے۔ کیمپ میں آگاہی لٹریچر اور معلوماتی کتابچے بھی عوام میں تقسیم کیے جا رہا ہے۔

 سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ عوام کو صفائی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے شہر بھر میں موبلائزرزعوامی آگاہی کیمپس میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایل ڈبلیو ایم سی کا انفورسمنٹ ونگ غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہر بھر میں متحرک ہے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر  کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈمپنگ پر پرائیویٹ سوسائٹی سمیت 2 مقدمات درج کروائے گئے اور 2گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں انفورسمنٹ ونگ نے گزشتہ ہفتے شہر بھر میں 1345 مقامات کی انسپیکشن کی کوڑے کے سڑکوں پر پھیلاؤ،غیر قانونی ڈمپنگ اور خلاف ورزیوں پر 400 چالان کیے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 9,29,500کے جرمانے کیے گئے۔معمولی خلاف ورزیوں پر476 وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنا، جلانا اور کوڑے کو غیر قانونی طور سے ڈمپ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ سڑکوں پر کوڑے کے پھیلاؤ اورغیر قانونی ڈمپنگ کو روکنے کے لیے انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں کاروائیاں عمل میں لا رہا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کوڑے کے سڑکوں پر پھیلاؤ، جلانے اور غیر قانونی ڈمپنگ سے متعلق شکایات  1139اور سوشل میڈیا کے ذریعے درج کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -