معاشرے کے مظلوم اور محنت کش طبقات کیساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی 

معاشرے کے مظلوم اور محنت کش طبقات کیساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 33ویں سالگرہ پر بھر پور تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں انکی درازی عمر کی دعائیں مانگنے کے بعد مہنگائی، بیروزگاری، پیٹرول،گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور تنظیم کے زیر اہتمام  مین مارکیٹ گول چکر گلبرگ میں جیالے کارکنوں منجاور خان،میاں محمد اسلم،چودھری سلیم جاوید اور الیاس خان کی طرف سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،اسلم گل اور عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی نہیں عوام کی جماعت ہے۔

  انہوں نے کہا کہ عوام کو خواب بیچنے والا نیازی مدینہ دکھا کر کوفے لے گیا۔پیپلز پارٹی معاشرے کے تمام  مظلوم اور محنت کش طبقات کیساتھ کھڑی ہے۔پیپلز پارٹی عوام کی آواز تھی اور تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے،حسن مرتضیٰ پنجاب کا وفد لیکر سندھ گئے ہیں۔راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں اور ہم لاہور میں کیک کاٹ رہے ہیں میرے سمیت ہم سب بھٹو کی پیپلز پارٹی کی بنیادیں ہیں۔پیپلز پارٹی میں شہیدوں کا خون ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا مشن بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ اس موقع پرفیصل میر، محمد اشرف بھٹی،  روبینہ سہیل بٹ، افنان بٹ، زاہد زوالفقار خان،غلام محی الدین،وقاص منشاء پرنس اور دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پرکارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو،جئے بھٹو،جئے بلاول بھٹو کے نعرے لگا رہے تھے سالگرہ تقریب کے بعد مہنگائی کیخلاف گول چکر پر مظاہرہ کیا گیا ریں اثناپنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ،سابق وائس چیرمین ملک غلام عباس ایڈووکیٹ،امجد اقبال ایڈووکیٹ،منظور الحسن چشتی ایڈووکیٹ،ملک سلیم، اقبال،زوہیب بٹ،شاید اولکھ ایڈووکیٹ،چودھری عاطف رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -