پاکستان کی غیور قوم کے جذبے ناقابل تسخیر ہیں،صفدر بٹ

  پاکستان کی غیور قوم کے جذبے ناقابل تسخیر ہیں،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)  قومیں اور ملک درست سمت محنت اور مستقل مزاجی سے حالات کے دھارے بدلتے ہیں۔ پاکستان کی غیور قوم کے جذبے ناقابل تسخیر ہیں قوم مشکل اور تکلیف دہ حالات سے نکل کر روشنی اور کامیابی کی سحر تک ضرور پہنچے گی۔ ماضی میں ملکی معیشت کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے والے حکمرانوں نے ملکی مفاد کو پاوں تلے روند کر ذاتی مفادات کو مقدم رکھا۔

 اداروں میں گھوسٹ ملازمین قرضوں کا بھاری حجم ملکی خزانے کو بھاری ٹیکہ لگایا جاتا رہاان خیالات کا اظہارصدر لبرٹی مارکیٹ بورڈ صفدر علی بٹ نے ایک بیان میں کیا۔

ہے کہ غریب عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی سے عیاشیوں کی ہوش ربا داستانیں رقم کی گئیں۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف نعرے کو حقیقی معنوں میں نبھاتے ہوئے ملکی اداروں کو کرپٹ اور بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کا عملی بیڑہ اٹھایا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان خارجہ پالیسی میں بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انشااللہ قوم امید رکھتی ہے معاشی بحران اور مہنگائی کے بت بھی جلد پاش پاش ہوجائیں گے۔