شرح سود میں اضافہ کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

شرح سود میں اضافہ کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے شرح سود 7عشاریہ 25کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی مذمت شدید مذمت کرتا ہے شرح سود 7 اعشاریہ 25 فیصد کرکے حکومت نے اپنے بجٹ کو خود ہی جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

ٹیکس فری بجٹ قراردینے والی حکومت نے بجٹ کے بعد ہی چیز پر مزید ٹیکس بڑھادیا ہے۔ حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیاء پر ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کیا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شرح سود میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔