لاہور آرٹس کونسل میں ہفتہ وار موسیقی کا آن لائن سلسلہ 

  لاہور آرٹس کونسل میں ہفتہ وار موسیقی کا آن لائن سلسلہ 

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے ہفتہ وار موسیقی کے آن لائن سلسلے میں ”فنکار ہمارے“ میں مشہور و معروف گلوکارہ ترنم ناز نے متا ثر پرفارمنس دی۔ترنم ناز نے ”مجھ سے پہلی سی محبت“،”چاندنی راتیں“،”میں تے میرا دلبرل جانی“،”شام سے پہلے“ و دیگر گیتوں پرفارم کئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اعجاز احمد منہاس نے اس حوالے سے کہا کہ فن شناس معاشرہ‘دْنیا میں ملک وقوم کے وقار کا باعث بنتا ہے،الحمراء  کی تمام کاوشوں کا محور و مزکر بھی سْر،سنگیت،پیار و محبت کا پرچار ہے،الحمراء کا موسیقی کا یہ تازہ سلسلہ ”فنکار ہمارے“بھی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ’’فنکارہما رے“فن سے لگن اور سنگیت کے پھلنے پھولنے کا ذریعہ ثابت ہورہا ہے، گھربیٹھے موسیقی سے لطف اندوز ہوں،باذوق معاشرہ کی تشکیل ہمارا مشن ہے۔ ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء  کا پلیٹ فارم اپنے عظیم فنکار وں کے لئے عزت و وقارکا مظہر ہے۔

نامور گلوکارہ ترنم ناز سے کہا کہ سْر علم اور محبت سے سیکھا جاتا ہے،نئی نسل الحمراء  جیسے ادارہ کی خدمات سے استفادہ کرے۔ترجمان الحمرا ء کے مطابق الحمراء کا موسیقی کا یہ سلسلہ فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا،لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سراہا۔

مزید :

کلچر -