ڈرامہ زیبائش میں کیرئیر کا بہترین کردار ادا کیا، نشاء خان

  ڈرامہ زیبائش میں کیرئیر کا بہترین کردار ادا کیا، نشاء خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشا خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”زیبائش“میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔اس میگا پراجیکٹ میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ نشاء خان نے کہا ہے کہ معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں۔

 ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔ نشا ء خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام بنانے کی خواہاں ہوں، جس کے لئے ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ڈانس پر بھی توجہ ہے کیونکہ ٹی وی کے ساتھ پردہ سکرین پر کام کرنا میرا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیو پرفارمنس فنکار کے اعتماد اضافہ کرتی ہے۔ اسی لئے کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے ہی کیا ہے۔ نشا خان نے کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ نشاء خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں اپنے کردارپر محنت کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -