اداکاری و ماڈلنگ میں محنت سے آگے بڑھ رہی ہوں، اقراء

    اداکاری و ماڈلنگ میں محنت سے آگے بڑھ رہی ہوں، اقراء

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل اقرا رفیق نے کہا ہے کہ خون خرابے سے نہیں بلکہ انسانوں کو خوش رکھنے سے رب راضی ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اقرا رفیق نے کہا کہ میں ان دنوں اداکاری اور ماڈلنگ دونوں شعبوں میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں۔عادل عسکری کی ڈاریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ”اماں جی“میں اہم نوعیت کا کردار ادا کررہی ہوں اپنی منزل کے حصول تک دن رات کی پرواہ کئے بغیر محنت جاری رکھوں گی۔ اقرا رفیق کا کہنا تھا کہ ہر وہ دل جو امن پسند ہے وہ خوشیاں چاہتا ہے اور وہ ایسے پروگراموں کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خوش رکھنے سے ہی رب راضی ہوتا ہے جبکہ خون خرابے سے رب راضی نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

کلچر -