سی پرائم کی تازہ ترین مختصر فلم یوٹیوب چینل پر موجود 

سی پرائم کی تازہ ترین مختصر فلم یوٹیوب چینل پر موجود 

  

لاہور (پ ر)ناظرین کیلئے اوریجنل اور معیاری مختصر مواد پیش کرنے والا See Prime، پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس نے تازہ ترین مختصر فلم 'Long Distance'ریلیز کردی ہے جس میں سلور اسکرین کی سپر اسٹار ریشم پہلی مرتبہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ باصلاحیت فنکار عمیر رانا اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 'Long Distance'ایک طویل فاصلے کے millennialجوڑے ریحان اور زارا کی کہانی ہے۔ وہ دونوں بالکل غیر روایتی انداز میں رہتے ہیں اور عام طور پر اپنے متعلقہ کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ ایک دن، جب ان کی ملاقات ہوتی ہے تو ان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ طویل فاصلے پر رہتے ہوئے بھی ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں۔آج کے دور کی یہ کہانی ایسے طویل فاصلے کے رشتے پر مبنی ہے جو دوافراد کے دلوں پر یکساں طور سے اثرانداز ہوتاہے۔ ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے تازہ ترین مختصر فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "Long Distance" ایک بہت ہی مختلف اور منفرد کہانی ہے اور جس کی تکمیل کے حوالے سے میں انتہائی جوش ہوں۔ "  انہوں نے مزید کہا،" ہمیں فخر ہے کہ See Prime میں ہم منفرد اورحقیقی کہانیا ں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں جو نہ صرف ناظرین کو تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ ان کے طرز زندگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔"عثمان شریف کی تحریر کردہ اور شعیب سلطان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم طویل فاصلوں کے رشتے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ اس فلم کو مہارت کے ساتھ تیارکرنے والی منفرد شخصیت سیمیں نوید جبکہ پروڈیوسر فرحان علی عباسی ہیں۔

یہ مختصر فلم اب See Primeکے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔

مزید :

کلچر -