نیوزی لینڈ سے زرتلافی کی وصولی، پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا 

نیوزی لینڈ سے زرتلافی کی وصولی، پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ سے زر تلافی کی وصولی کے لیے پاکستان آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ایشیائی بلاک بنانے کا اعلان بھی کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھیک میں نہیں، خود داری اورعزت سے کھیلیں گے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کیس آئی سی سی کی سب کمیٹی  میں لے کر جائیں گے، یہ اچھی خاصی رقم ہوتی ہے، کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے بھی سیریز کی منسوخی سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کا اشارہ دیا ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کیویز کو بھی اندازہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے، زر تلافی کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اختیار کریں گے، بہرحال یہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنے حق کے لیے لڑیں گے، روایتی چیئرمین نہیں، کھل کر اننگز  کھیلنے والوں میں سے ہوں۔فییوچر سیریزکھیلنے آسٹریلیا یا کسی اورملک جاکر کھیلنے کی بات ابھی قبل ازوقت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -