لاہور‘سکولوں میں کرکٹ جنون سر چڑھ کر بولنے لگا

  لاہور‘سکولوں میں کرکٹ جنون سر چڑھ کر بولنے لگا

  

لاہو (پ ر)حکومت پنجاب اور سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک  سے منعقد کی جانے والی سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2021  کے دوران لاہور سکول سسٹم اور گورئمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ کے درمیان  کرکٹ میچ میں سکول باغبانپورہ  40 اوورز کے میچ میں 20 اوورز ہی کھیل سکی اور 78 رنز پر آل ٹیم ہو گئی جبکہ لاہور سکول سسٹم نے محض 13 اوورز میں ٹارگٹ مکمل کر لیا اور 9 وکٹوں سے گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ کو شکست دی۔ دوسری جانب ایچی سن کالج بمقابلہ ایس ٹی اینتھونی  میچ ایچی سن گراؤنڈ میں کھیلا گیا   جس میں   40 اوورز کھیلتے ہوئے ایچی سن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ اسی طرح  انٹر نیشنل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول منہالا کلاں   کا مقابلہ  ہوا جس میں انٹرنیشنل سکول کے 173 رنز کے مقابلے میں منہالاں کلاں کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انٹرنیشنل سکول کی جانب سے کھیلتے ہوئے ابراہیم ملک نے 34, محمد حسین نے 20, آرش فیصل نے 20 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح یاب کروایا۔ مزید تفصیلات کے مطابق کرکٹ چیمپئن شپ تا حال جاری ہے اور تمام تر  سکولوں میں جیت کے لئے  بے انتہا جنون دیکھا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -