پاکستان کو کرکٹ کی اشد ضرورت ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کو کرکٹ کی اشد ضرورت ہے، شاہد آفریدی

  

 کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈول، مکی، روسو، پریرا، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بْلند کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک کرکٹر اور اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -