24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 17کنفرم کیس رپورٹ
لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 17 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے راولپنڈی سے 4 جبکہ ملتان، وہاڑی اور مظفرگڑھ سے بالترتیب 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 10 مریض رپورٹ ہوئے۔