حبیب جالب مرحوم کے صاحبزادے ناصر جالب کی پہلی برسی

حبیب جالب مرحوم کے صاحبزادے ناصر جالب کی پہلی برسی

  

لاہور(پ ر) ناصر جالب مرحوم فرزند حبیب جالب مرحوم کی پہلی برسی کاسمو کلب میں منائی گئی۔  تلاوت کلام پاک کی سعادت پروفیسر محمد اقبال ہاشمی نے حاصل کی، صدارت سید تنویر ہاشمی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی،سینئر صحافی و چیئرمین حبیب جالب کارپوریشن امریکہ نیو یارک اقبال کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے  ناصر جالب مرحوم کی خدمات کو سراہا اور امر جالب کو عوامی شاعر حبیب جالب کے مشن کو جاری رکھنے کی تلقین کی، دیگر شرکاء میں جاوید اختر چوہدری، جاوید خان، سردار ہمایوں علی خان، محمد علیم چوہدری، کلیم احمد، عارف ظفر، امر جالب، ڈاکٹر افتخار بخاری، شاعر آغا ندیم سحر، عزیز شیخ، مقصود چغتائی، محمد یعقوب بھٹی، نعمان ملک اصغر ندیم سحر، عبدالرشید، سینئر صحافی اقبال بخاری، مقبول چوہدری اور سینئر فوٹو جرنلسٹ نعیم اقبال شامل تھے۔

۔ آخر میں ڈاکٹر بدر منیر نے مرحومین کی ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -