عالمی تصوف کانفرنس کا افتتاحی سیشن آج نیو کیمپس میں ہو گا

عالمی تصوف کانفرنس کا افتتاحی سیشن آج نیو کیمپس میں ہو گا

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عْرس کے سلسلے میں عالمی تصوف کانفرنس کا افتتاحی سیشن آج10 بجے دن الرازی ہال نیوکیمپس، پنجاب یونیورسٹی،لاہور میں منعقدہ ہوگا۔ جس میں صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ پیر سیّد سعید الحسن شاہ، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

 اس سال کانفرنس کا مرکزی موضوع”عصری،تہذیبی مسائل اور سیّدِ ہجویری کی تعلیمات“ ہوگا۔ جبکہ اس موقع پر ایران، ترکی،تیونس، برطانیہ، انڈیا، امریکہ، افغانستان سمیت دنیا بھر سے ہجویریات کے ماہرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -