حکومت کی ترجیحات عوام کی  فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں،جاوید علی

حکومت کی ترجیحات عوام کی  فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں،جاوید علی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹاؤن ناظم میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات صرف عوام کی فلاح اور ملکی ترقی پر مرکوز ہیں۔ خطے کی بدلتی عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کا کلیدی کردار اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ قوم نئے دور میں داخل ہورہی ہے مشکلات اور مسائل ختم ہورہے ہیں۔

 ماضی کے کرپٹ مافیا کے بچھائے کرپشن کے جال سے ملکی اداروں کو نکال باہر لانا حکومت کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان نے دو دہائی سے جاری افغان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرانے میں مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک اور عالمی قوتوں کو امن اور رواداری کا پیغام دیا ہے۔ قوم اور مملکت خداداد کا افتخار بڑھ رہا ہے بحران اور آزمائش کے سفر کی تکمیل اور منزل کا حصول قریب ترین ہے۔ پاکستان دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ معاشی اہداف اور جغرافیائی خارجی اہداف کو عبور کررہا ہے۔ پاکستان دشمن قوتوں کی وطن عزیز کے خلاف ناپاک عزائم میں پے در پے ناکامیوں کے پیچھے حکومت کی موثر اور وطن دوستی پر مبنی خارجہ پالیسی کا ثمر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -