رضا کار ہمار ا سب سے بڑا سرمایہ ہیں،محمد عبدالشکور

رضا کار ہمار ا سب سے بڑا سرمایہ ہیں،محمد عبدالشکور

  

لاہور(پ ر)صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدا لشکور نے کہاہے کہ رضاکارہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، ملک پرکسی بھی ناگہانی آفت یاحادثات کی صورت الخدمت کے رضاکار بروقت موجود ہوتے ہیں اوردشوار گزار راستوں سے گزر کر بروقت امداداورریلیف کاسامان پہنچاتے ہیں۔ کفالت یتامیٰ، ہیلتھ،ایجوکیشن، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، صاف پانی،سماجی خدما ت سمیت تمام شعبوں کی ٹیم کوعالمی معیارپرلانے کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کاسلسلہ جاری ہے۔

،ڈسٹرکٹ سطح کی ٹیموں میں بھی اس حوالے سے جدت لارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ریجنل صدررضوان احمدکی زیرصدارت منعقدہ الخدمت شمالی پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل سیکرٹری جنرل نمیرحسن مدنی نے پراجیکٹس اورکارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں مرکزی نائب صدرخالدوقاص،سینئرریجنل نائب صدر سیدعتیق الرحمن،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدامجدحسین شاہ،ڈائریکٹرزپراجیکٹس سمیت ریجن بھرسے ضلعی صدور وسیکرٹریز شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اضلاع کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔رضوان احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 6ماہ کے دوران شمالی پنجاب کے 11اضلاع میں 4کروڑ23لاکھ 36ہزارروپے یتیم بچوں کی کفالت پرخر چ کئے ہیں اس وقت 1881بچوں کی ریجنل سطح پر کفالت کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -