ڈپٹی کمشنر کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بارشی پانی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور واسا مشینری بھی فعال ہے اور جہاں کہیں پانی کھڑا ہے، نکاسی آب کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے بارشی پانی کے نکاسی کی بروقت ہدایت کی، سڑکوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -