پراپرٹی کیس میں بروقت عملدرآمد نہ ہو سکا،خاتون محتسب کا ڈپٹی کمشنر کو نوٹس 

پراپرٹی کیس میں بروقت عملدرآمد نہ ہو سکا،خاتون محتسب کا ڈپٹی کمشنر کو نوٹس 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پراپرٹی کیس میں بروقت عملدرآمد نہ کروانے پر شو کاز نوٹس بھجوا دیاہے یہ فیصلہ انہوں نے ساہیوال میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ انہوں کہا کہ ویمن پراپرٹی ایکٹ 2019 کے قانون کے مطابق صوبائی اور ضلعی انتظامیہ خاتون محتسب کی جانب سے بھجوائے گئے کسی بھی کیس کے فیصلے پر سات دن کے اندر عملدرآمد کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارہا یاد دہانی کے باوجود متعلقہ کیس پر ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ پنجاب انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائیٹس ایکٹ 2019 کے سیکشن 5 سب سیکشن 3 کی خلاف ورزی پر خاتون محتسب نے ڈپٹی کمشنر کو فیصلے پر بروقت عملدرآمد نہ کروانے کی بناء  پر شو کاز نوٹس جاری کیا۔

 ہے۔ خاتون محتسب نے کہا کہ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر خواتین کو انکے حقوق دلوانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کہ کیسوں میں تاخیر سے خواتیں کو انصاف کی فراہمی کا عمل متاثر ہو گا اور انہیں اپنا جائز اور شرعی حق لینے کے لئے نے جا انتظار کرنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -