محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے) جنگلی جانوروں اورپرندوں کے غیر قانونی شکارا ور ناجائز پکڑ دھکڑ کے خلاف محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری ہے اورصوبہ کے مختلف مقامات پر متعدد کارروائیوں کے دوران فالکن، بٹیر اورتیتر کے غیرقانونی شکار و ناجائز پکڑ دھکڑ میں ملوث 20افراد گرفتارکرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ڈیرہ غازی خان نوید طارق کی ہدایت پروائلڈلائف سٹاف ڈیرہ غازی خان نے فالکن اوربٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 04افراد کو گرفتار کرکے37ہزارروپے جرمانہ عائد کیا؎

 جبکہ تحصیل تونسہ میں غیرقانونی قبضہ تیترپر ایک آدمی گرفتارکرکے اس سے محکمانہ معاوضہ کی صورت میں 03ہزارروپے جرمانہ وصول کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپورریجن رائے زاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف رحیم یارخان محمدنواز بھٹہ نے تحصیل لیاقت پور، خانپوراوررحیم یارخان سے 06افراد گرفتارکرکے 58ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا اور 07سیٹ غیرقانونی شکار بٹیر کاسامان قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف جھنگ راؤ طارق شہاب کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر رب نواز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اٹھارہ ہزاری سے تیتر کے 07غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ایسی ہی ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف خواجہ جنیدندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کینٹ اور داتادربارکے ایریاسے جنگلی پرندوں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 2افرادگرفتارکرلیے اورقبضہ سے برآمد کئے گئے جنگلی پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -