مرغی کا گوشت 10روپے سستا فی کلو قیمت284روپے ہو گئی

مرغی کا گوشت 10روپے سستا فی کلو قیمت284روپے ہو گئی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مرغی کا گوشت 10 روپے سستا ہو نے کے بعد قیمت 284 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا، جس کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 284 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 188 اور پرچون ریٹ 196 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔

 دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں مزید ایک روپے مزید اضافہ سے 180 روپے فی درجن ہو گیا جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 280 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -