مانگا منڈی،سردار خاندان(ن) لیگ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سرگرم

مانگا منڈی،سردار خاندان(ن) لیگ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سرگرم

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال بنانے کے لیے سردار خاندان نے یو سی 266 کے عہداروں اور ورکروں کے ساتھ کارنر میٹنگوں کاسلسلہ شروع کر دیا، مسلم لیگ(ن) کے سابقہ ایم این اے پارلیمنٹ سیکرٹری سردار کامل عمر اور سابقہ ناظم سردار عاقل عمر کی قیادت میں صدر (ن)لیگ اور سابقہ جنرل کونسلرز نے شرکت کی۔سردار کامل عمر نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہے۔اس موقع پر  ڈاکٹر ریاض احمدملک، شیخ کامرا ن ٹیپو،چاچا غلام رسول، صوفی رحمت، ملک گلزار احمد،حاجی محمد ارشد،حاجی رانا ارشد، محمد صدیق بھٹی کے علاوہ درجنوں کارکنوں نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -