نوشہرہ،پولیس کی ملی بھگت سے 4 ملزمان حراست سے فرار

نوشہرہ،پولیس کی ملی بھگت سے 4 ملزمان حراست سے فرار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پولیس کی ملی بھگت سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار  4 ملزمان پولیس کسٹڈی سے فرار، پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے عدالت نے ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا پولیس ملزمان کو تھانہ اضاخیل لے آئی جہاں تھانہ اضاخیل میں ملزمان حوالات سے فرار ھوگئے، ڈی آئی جی مردان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت بھرتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ملزمان سراج ولی ولد خان ولی،وقاص ولد محمد اسلام،سید شاہ زمان ولد سید عادل اور شاد علی ولد صنوبر جوکہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں تھانہ اضاخیل میں پولیس کسٹڈی میں تھے کہ ملی بھگت سے حوالات سے فرار ہوگئے اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی مردان کے احکامات پر غفلت بھرتنے والے مدد محرر منظور،سپاہی مجاہد اور یاسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -