کوہاٹ،جمعہ کے روز  تمام کاروبار ی مراکز  بند رہیں گے،اعلامیہ جاری

  کوہاٹ،جمعہ کے روز  تمام کاروبار ی مراکز  بند رہیں گے،اعلامیہ جاری

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کے روز تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ا س پابندی کا اطلاق ہوم اینڈ ٹرائبل افیئر زڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہفتے میں ایک روز کی مکمل پابندی کے اعلامیے پر عملدرآمد اور تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔اس حکمنامے کے مطابق ہر ہفتے میں بروز جمعہ تمام کاروباری سرگرمیو ں، بازاروں اور مارکیٹس کے کھولنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ پابندیوں کا اطلاق میڈیکل سروسزبشمول میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز، دود ھ کی دکانوں،تندور، پنکچر کی دکانوں،پٹرو ل پمپس، زرعی مشینری کی دکانوں پر نہیں ہو گا۔ اسی طرح کریانہ سٹورز، گوشت، مرغی کی دکانوں، بیکریز،سبزی و فروٹ کی دکانیں رات دس بجے تک کھولی جا سکتی ہیں جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں رات بارہ بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی اور ٹیک اوے پر پابندی نہیں ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -