وائس چانسلر گل زمان تما م الزامات سے بری، کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا
چکدرہ(تحصیل رپورٹر) عزت دینے والا صرف اللہ ہے فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے یونیورسٹی کی بہتری ملکر کام کرینگے ملاکنڈ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کااجلاس، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان الزامات سے بری، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے بعض اساتذہ کی جانب سے الزامات عائد کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے معاملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی اراکین نے فریقین کاتفصیلی مؤقف سننے کے بعد وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان کو تمام الزامات سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا، دوسری جانب گورنر شاہ فرمان، صوبائی وزیربرائے اعلیی تعلیم کامران بنگش اور تحقیقاتی کمیٹی اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی کی ترقی اور اسے عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ہے، ملاکنڈ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرزاور انتظامی ااہلکاروں نے الزامات سے بری ہونے پر وائس چانسلر کو مبارکباددی ہے جبکہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے گورنر شاہ فرمان، اعلیٰ تعلیم کے صوبائی وزیر کامران بنگش اورتحقیقاتی کمیٹی اراکین سمیت ملاکنڈ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز اور انتظامی اہلکاروں کے نیک خواہشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کو صوبے کا نمبرون تعلیمی ادارہ بنانا ان کا مشن تھااور ان کی قیادت میں ملاکنڈ یونیورسٹی کی پوری ٹیم کی محنت اور کاوشون کی بدولت یہ مرحلہ سر کرلیاگیاہے اور انشاء اللہ اس یونیورسٹی کو ملک کا بہترین تعلیمی ادارہ بناکر دم لیں گے۔