صوابی،بوڑھے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا
صوابی(بیوروپورٹ)علاقہ کالو خان میں بوڑھے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ بیوہ عمر نقاب ولد دلاور خان سکنہ شہباز گڑھی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر عمر نقاب دو دن قبل کسی کام کے غرض سے علاقہ کالوخان آئے تھے منگل کے روز انہیں علاقہ شیرہ غنڈ کالو خان لار کے مقام پر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔