منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمگلر گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمگلر گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران سواریوں کے روپ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمگلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار خاتون کا تعلق مردان سے ہے جس کے قبضہ سے دو کلو چرس،ایک کلو کے قریب افیون اور504گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے گھناونے فعل کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمکنی پولیس کو منشیات سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ابراہیم خان نے لیڈی پولیس کے ہمراہ ترناب فارم ناکہ بندی پر سواریوں کی گاڑی سے خاتون شاہدرہ بی بی زوجہ نادر خان سکنہ مردان کو گرفتار کرکے اس کے  قبضہ سے دو کلو چرس،ایک کلو کے قریب افیون اور504گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے گھناونے فعل کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -