موٹر سائیکل چور گرفتار، دو  عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

موٹر سائیکل چور گرفتار، دو  عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تاتار ا کی حدود میں موٹر سائیکل چورکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق اندرون شہر سے ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ تاتار امیر محمد خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل ضلع خیبر منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم سلمان ولد جاوید کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق کچی محلہ ہشتنگری سے ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہشتنگری سے موٹر سائیکل چوری کے ساتھ ساتھ دیگر موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کرلیا ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمدکرلئے گئے ہیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے