کاٹلنگ،رشتہ تنازعہ فائرنگ  سے بیٹی جاں بحق،ماں زخمی

  کاٹلنگ،رشتہ تنازعہ فائرنگ  سے بیٹی جاں بحق،ماں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)پیرانو بانڈہ کاٹلنگ میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ، ماں بیٹی فائرنگ کے زد میں آگئی۔ بیٹی جاں بحق، ماں شدید زخمی، مقدمہ درج، تفتیش شروع، تھانہ رپورٹ کے مطابق مجروحہ نہایت زوجہ گل زار سکنہ پیرانو بانڈہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ارشد عر ف خان ولد نثار ساکن جیوڑ، مسما فہمیدہ زوجہ نثار نے گھر کا ہلہ بول کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ خود زخمی ہوگئی۔ جبکہ ان کی بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔