اے ڈی سی خیبر کا  ماربل کا رخانوں کا دورہ

  اے ڈی سی خیبر کا  ماربل کا رخانوں کا دورہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود عبد القیوم کا تحصیلدار ملاگوری  شہزاد خان کے ہمراہ ملاگوری میں واقع ماربل کارخانوں کا دورہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد القیوم نے ماربل فیکٹریوں میں محکمہ ماحولیات کا مقرر کردہ ضابطہ اخلاق ایس او پیز سمیت کارخانوں سے نکلنے والے نکاسی اب سسٹم کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے کارخانوں میں متعین شدہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کے بعد ماربل کارخانوں کے مالکان کو مقررہ نکاسی اب سسٹم ایک ہفتے کے نوٹس پر لگانے کی  لیے ہدایات جاری کردی ہے۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور ڈویژن کے پانچواں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آلودگی کا سبب بننے والے کارخانوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے  احکامات جاری کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کرلی  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -