جنوبی وزیرستان،محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل 

  جنوبی وزیرستان،محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان:پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی وزیرستان میں محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے چار افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی محکمہ تعلیم کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ سمیت محکمہ تعلیم میں ہر حوالے سے بہتری لانے کے لیے اقدامات اٹھائی گی۔کمیٹی اراکین  میں حیات اللہ محسود،نورعالم محسود،حسیب محسود اور سردار حبیب نور شامل ہے۔میڈیا سے گفتگوں میں کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم پی ٹی آئی قائدین اور پارلیمنٹرین کے بے حد مشکور ہے کہ جنھوں نے اس اہم کام کے لیے ہمارے نام تجاویز کرکے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی ہماری بھی کوشش ہوگی کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے نقش قدم پر چل کر پارٹی قائدین کے امیدوں پر پورا اترے اور جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات پیش کریں۔انکا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انشائاللہ ہم اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لائے گے اور سب سے پہلے محکمے تعلیم کے ساتھ ملکر جنوبی وزیرستان میں نان فنکشنل سکولوں کو فعال کرینگے اور جنوبی وزیرستان میں سرکاری سکولوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مشاورت سے اپنی تجاویز پارٹی قائدین تک پہنچائینگے انکا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ ہمارے قوم کا سرمایہ ہے جو قومیں اساتذہ کی قدر کرتے ہیں وہ قومی دنیا پر حکمرانی کرتے ہیں اور جن قومی میں استاد کی عزت اور وقار کو مجرو کیا جاتا ہے وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر پاتے اس لیے ہمیں اندازہ ہے کہ جنوبی وزیرستان کے اساتذہ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کی نشاندہی اور انکا ازالہ بھی ہم اپنے اوپر فرض سمجھتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -