مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ تنائج کا اعلان 

مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ تنائج کا اعلان 

  

 مردان(بیورورپورٹ) مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا میٹرک کا مجموعی نتیجہ 97.82رہاجبکہ انٹر کا نتیجہ 98.48فیصدرہا پرائیوٹ تعلیمی ادارے چھاگئے لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا میٹرک اور انٹر دونوں کی فسٹ پوزیشنیں نوشہرہ ضلع کی حصے میں آئیں منگل کے روز تعلیمی بورڈ مردان کے چیئرمین امتیاز ایوب اور کنٹرولر راشدگل نے بورڈ سپورٹس کیمپلکس میں منعقدہ تقریب میں نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق میٹرک میں کل  70832امیدوار شریک ہوئے جن میں 68854کامیاب ہوئے دی سٹوڈنٹ ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک کی طالبہ قندیل رول نمبر113171نے بورڈ کے کل 1100مارکس میں 1100حاصل کرکے نیاریکارڈ قائم کرکے پہلی پوزیشن کی حقدارٹہریں اس طرح دوسری پوزیشن چودہ مختلف اداروں کے طلبہ طالبات آئے جنہوں نے 1098حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پر 58طلباء طالبات آئی ہیں اوران تمام طلباء کو1096نمبرات ملے ہیں ایف اے،ایف ایس سی میں کل طلبہ44415شریک ہوئے جن میں 42851کو کامیاب ملی انٹر میں پنجاب کالج کنڈر نوشہرہ کی طالبہ فضا مجید رول نمبر606013نے 1088مارکس لے کر بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس طرح قائداعظم کالج مردان کے طالب علم محمد مدثرخان رول نمبر607462نے 1086مارکس لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن پر تین طالبات آئیں جن میں پنجاب کالج کنڈر نوشہرہ کی  خدیجہ رول نمبر605942،پشاورماڈل ڈگری کالج گرلز صوابی کی طالبہ خوشبو اجمل رول نمبر603827اورکندکورڈیا کالج جی ٹی روڈ نوشہرہ کی طالبہ حسینہ گل رول نمبر605525شامل ہیں نے بالترتیب 1084مارکس لے کرتینوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -