خیبر،کسٹم حکام کی  کارروائی،گاڑی سے اسلحہ برآمد

خیبر،کسٹم حکام کی  کارروائی،گاڑی سے اسلحہ برآمد

  

 خیبر (بیورو رپورٹ)ضلع خیبر طورخم بارڈر پر امپورٹ  ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والے گاڑی نمبر 24477KBL  گزشتہ رات پستولیں اور دیگر  اسلحہ برآمد ہو کسٹم حکام زرائع ا*تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے ٹرک سے امپورٹ ٹرمینل میں گاڑی سے 11 عدد پستول,  4 عدد میگ ایس ایم جی, ریکائل سپرنگ ایس ایم جی چار عدد, بولٹ گروپ ایس ایم جی چار عدد,  پستول گریپ نو عدد,  ٹیلی سکوپ تین عدد,  این وی جی ایک عدد,  فولڈنگ بٹ آئرن دو عدد,  ایمنو پیکیٹ اٹھتیس عدد برآمد کر لئے گئے, یہ ساری کارروائی طورخم کسٹم کے اسسٹنٹ کلکٹر زاہد خان. انسپکٹر عالم زیب کی نگرانی میں اس وقت ہوئی جب سکینر نے گاڑی کو مشکوک ظاہر کر دیا کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور موقع پر موجود نہیں تھا اور گاڑی کو چالان کرکے کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کر دیا گیا. جبکہ دوسری طرف کسٹم کلکٹر امجد خان کی خصوصی ہدایات پر  طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے گاڑیوں کی جامعہ تلاشی مزید سخت کر دی گئی ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -