چکدرہ،سوگیاڑ کمالا کے  باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

چکدرہ،سوگیاڑ کمالا کے  باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

چکدر(تحصیل رپورٹر)سوگیاڑکمالا کے رہائشیوں کااحتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کاشفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوگیاڑ کمالاکے درجنوں رہائشیوں نے گزشتہ روز چکدرہ پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام لگایاعباداللہ ایڈووکیٹ نے غلط بیانی کرتے ہوئے ہستم خان کو پھنسایاہے، مقامی شہریوں عنایت الرحمان، عمران،اسفندیار اور نثار نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے تشویش کااظہار کیاکہ مقامی پولیس ان کی ایف آئی آر درج نہیں کررہی ہے جبکہ ناکردہ گناہ کی پاداش میں ہستم خان اس وقت حوالت میں بند ہے اور وہ اس سے قبل 26جیل بھی کاٹ چکا ہے، مظاہرین نے واقعہ کے شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو علاقہ بھر کے عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئیں گے، دوسری جانب چکدرہ بارایسوسی ایشن کے صدر سرفراز خان ایڈووکیٹ کے زیرصدارت بار کے اجلاس میں واقعہ کی مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے وکلاء نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی غیر جانبدار شفاف تحقیقات، ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور وکلاء کاتحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا،چکدرہ کے وکلاء ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -