بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے  7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان 

    بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے  7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے  سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر30 ستمبرکوسماعت ہو گی تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی  درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی  درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اورفرنس آئل سے مہنگی ترین پیداواربجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے62 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی  نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی اضافہ

مزید :

صفحہ اول -